Book - حدیث 1400

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي فَرْضِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ وَالْمُحَافَظَةِ عَلَيْهَا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُصْمٍ أَبِي عُلْوَانَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَمْسِينَ صَلَاةً فَنَازَلَ رَبَّكُمْ أَنْ يَجْعَلَهَا خَمْسَ صَلَوَاتٍ

ترجمہ Book - حدیث 1400

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: پانچ نمازوں کی فرضیت اور محافظت کا بیان عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: تمہارے نبی ﷺ کو پچاس نمازوں کا حکم دیا گیا تھا تو انہوں نے تمہارے رب سے تخفیف کرا کے پانچ کروالیں۔