Book - حدیث 1397

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي أَنَّ الصَّلَاةَ كَفَّارَةٌ صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ أَنَّ عَامِرَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَهُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ يَقُولَ قَالَ عُثْمَانُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ بِفِنَاءِ أَحَدِكُمْ نَهْرٌ يَجْرِي يَغْتَسِلُ فِيهِ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ مَا كَانَ يَبْقَى مِنْ دَرَنِهِ قَالَ لَا شَيْءَ قَالَ فَإِنَّ الصَّلَاةَ تُذْهِبُ الذُّنُوبَ كَمَا يُذْهِبُ الْمَاءُ الدَّرَنَ

ترجمہ Book - حدیث 1397

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نماز سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں عثمان ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے، آپ نے فرمایا: ’’بھلا بتاؤ! اگر کسی کے گھر کے سامنے( صاف پانی کا) ایک دریا بہتا ہو، وہ اس میں روزانہ پانچ بار غسل کرے تو اس( کے جسم ) پر کتنی میل باقی رہ جائے گی؟ ‘‘ حاضرین نے کہا: بالکل نہیں رہے گی۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’نماز گناہوں کو اسی طرح ختم کر دیتی ہے جس طرح پانی سے میل کچیل ختم ہو جاتی ہے۔‘‘
تشریح : 1۔مسنون وضو اور نماز سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔2۔شرعی مسئلہ مثالیں دے کر بیان کرنے سے زیاد ہ سمجھ میں آتا ہے اورزیادہ رہتا ہے دوسرے علمی مسائل کی بھی یہی کیفیت ہے۔ 1۔مسنون وضو اور نماز سے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔2۔شرعی مسئلہ مثالیں دے کر بیان کرنے سے زیاد ہ سمجھ میں آتا ہے اورزیادہ رہتا ہے دوسرے علمی مسائل کی بھی یہی کیفیت ہے۔