كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ وَالسَّجْدَةِ عِنْدَ الشُّكْرِ حسن حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا أَبِي أَنْبَأَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدَةَ السَّهْمِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُشِّرَ بِحَاجَةٍ فَخَرَّ سَاجِدًا
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: شکر کے طور پر نماز پڑھے یا سجدہ کرنے کا بیان
انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کو ایک کام ہو جانے کی خوش خبری دی گئی تو آپ سجدے میں گر پڑے۔
تشریح :
کسی بھی خوشی کے موقع پر اللہ کا شکر ادا کرنے کےلئے ایک سجدہ کرنا مسنون ہے۔یہ سجدہ کافی طویل بھی ہوسکتا ہے۔
کسی بھی خوشی کے موقع پر اللہ کا شکر ادا کرنے کےلئے ایک سجدہ کرنا مسنون ہے۔یہ سجدہ کافی طویل بھی ہوسکتا ہے۔