Book - حدیث 1376

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّطَوُّعِ فِي الْبَيْتِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ صَلَاتَهُ فَلْيَجْعَلْ لِبَيْتِهِ مِنْهَا نَصِيبًا فَإِنَّ اللَّهَ جَاعِلٌ فِي بَيْتِهِ مِنْ صَلَاتِهِ خَيْرًا

ترجمہ Book - حدیث 1376

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نفل نماز گھر میں ادا کرنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب کوئی شخص اپنی نماز پوری کر لے تو اسے چاہیے کہ س کا ایک حصہ اپنے گھر کے لیے بھی رکھے کیوں کہ اللہ تعالیٰ اس کی نماز کی وجہ سے اس کے گھر میں بھلائی عطا فرمائے گا۔‘‘
تشریح : 1۔مردوں کے لئے فرض نماز مسجد میں ادا کرنا ضروری ہے۔2۔نفل نماز گھر میں پڑھناافضل ہے ۔فرض نمازوں کی سنتیں بھی نوافل میں شامل ہیں۔3۔نفل نماز مسجد میں ادا کرنا بھی جائز ہے۔4۔گھر میں نفل نماز ادا کرنا گھر میں خیروبرکت کاباعث ہے۔5۔عورتیں مسجد میں نمازیں ادا کرسکتی ہیں۔تاہم ان کا گھر میں نماز پڑھنا افضل ہے۔اگر وہ جماعت کاثواب حاصل کرنا چاہیں تو گھر کی عورتیں مل کر باجماعت نماز ادا کرسکتی ہیں۔ 1۔مردوں کے لئے فرض نماز مسجد میں ادا کرنا ضروری ہے۔2۔نفل نماز گھر میں پڑھناافضل ہے ۔فرض نمازوں کی سنتیں بھی نوافل میں شامل ہیں۔3۔نفل نماز مسجد میں ادا کرنا بھی جائز ہے۔4۔گھر میں نفل نماز ادا کرنا گھر میں خیروبرکت کاباعث ہے۔5۔عورتیں مسجد میں نمازیں ادا کرسکتی ہیں۔تاہم ان کا گھر میں نماز پڑھنا افضل ہے۔اگر وہ جماعت کاثواب حاصل کرنا چاہیں تو گھر کی عورتیں مل کر باجماعت نماز ادا کرسکتی ہیں۔