Book - حدیث 1359

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي كَمْ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ شاذ والمحفوظ: " إحدى عشرة ركعة " حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً

ترجمہ Book - حدیث 1359

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: رات کو کتنی رکعت پڑھیں سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ رات کو تیرہ رکعت نماز ادا کرتے تھے۔
تشریح : مذکورہ روایت گیارہ رکعت والی حدیث کے مخالف نہیں بلکہ ان کے درمیان علمائے حدیث یوں تطبیق دیتے ہیں۔عشاء کی سنت یافجر کی سنت کی دو رکعت ملا کر تیرہ رکعت کہاجاسکتا ہے۔دیکھئے۔(سنن ابن ماجہ حدیث 1361 تیرہ رکعت کی ایک اور صورت آگے آرہی ہے۔دیکھئے۔(حدیث 1362) مذکورہ روایت گیارہ رکعت والی حدیث کے مخالف نہیں بلکہ ان کے درمیان علمائے حدیث یوں تطبیق دیتے ہیں۔عشاء کی سنت یافجر کی سنت کی دو رکعت ملا کر تیرہ رکعت کہاجاسکتا ہے۔دیکھئے۔(سنن ابن ماجہ حدیث 1361 تیرہ رکعت کی ایک اور صورت آگے آرہی ہے۔دیکھئے۔(حدیث 1362)