كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ أَيْقَظَ أَهْلَهُ مِنْ اللَّيْلِ صحیح حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ عَنْ الْأَغَرِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا اسْتَيْقَظَ الرَّجُلُ مِنْ اللَّيْلِ وَأَيْقَظَ امْرَأَتَهُ فَصَلَّيَا رَكْعَتَيْنِ كُتِبَا مِنْ الذَّاكِرِينَ اللَّهَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: رات کو اپنے گھر والوں کو (تہجد کے لیے)جگانا
سیدنا ابو سعید اور ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا:’’ جب آدمی رات کو جاگے اور اپنی بیوی کو بھی جگائے ، پھر وہ دونوں دو رکعت نماز پڑھیں تو ان کے نام اللہ کے بہت زیادہ ذکر کرنے والے مردوں اور بہت ذکر والی عورتوں میں لکھ دیے جاتے ہیں۔‘‘
تشریح :
1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ دیگر محققین نے صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کےلئے دیکھئے۔(سنن ابن ماجہ للدکتور بشارعواد حدیث 1335۔وصحیح سنن ابی دائود (مفصل) للبانی حدیث 1182)2۔تہجد میں دو رکعت نماز پڑھ لینا بھی بہت زیادہ ثواب کا باعث ہے۔زیادہ رکعتیں پڑھنے اور اورزیادہ ثواب ہوگا۔3۔میاں بیوی کو چاہیے کہ نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں۔