Book - حدیث 1330

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي قِيَامِ اللَّيْلِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ذُكِرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ نَامَ لَيْلَةً حَتَّى أَصْبَحَ قَالَ ذَلِكَ الشَّيْطَانُ بَالَ فِي أُذُنَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 1330

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: رات کا قیام(نماز تہجد) عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں ایک شخص کا ذکر ہوا کہ وہ رات سے صبح تک (ساری رات) سویا رہا، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس شخص کے کانوں میں شیطان نے پیشاب کر دیا تھا۔‘‘
تشریح : 1۔بچے کو سلانے کے لئے کانوں پر یا کانوں کے قریب تھپکی دی جاتی ہے۔ شیطان جب کسی کو رات کے قیام سے محروم کرنے کی نیت سے سلاناچاہتا ہے تو تھپکی دینے کے بجائے شیطانی طریقہ اختیار کرتا ہے کہ اس کے کانوں میں پیشاب کردیتا ہے۔2۔جس طرح جنات کی اجسام ہماری نظروں سے اوجھل ہیں۔ اسی طرح ان کی حرکات وسکنات بھی ہم محسوس نہیں کرتے۔ان کا کھانا پینا بھی انسانوں سے مختلف ہے۔اس طرح ان کے پیشاب کا بھی ہمیں احساس نہیں ہوتا۔لیکن جسطرح ان کا وجود یقینی ہے۔ اسی طرح ان کی حرکات کا یہ اثر بھی شک وشبہ سے بالاتر ہے۔کیونکہ ہمیں اس کی خبر سچے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔3۔تہجد کی نماز اگرچہ نفل ہے اور اس کاترک گناہ نہیں تاہم اس کی برکات سے محرومی شیطان سے خوشی کا باعث ہے۔اس لئے شیطان کی خواہش ہوتی ہے۔ کہ انسان اس عظیم عمل سے محفوظ ہی رہے۔اس لئے انسان کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ راتوں میں قیا م کی کوشش کرے۔ 1۔بچے کو سلانے کے لئے کانوں پر یا کانوں کے قریب تھپکی دی جاتی ہے۔ شیطان جب کسی کو رات کے قیام سے محروم کرنے کی نیت سے سلاناچاہتا ہے تو تھپکی دینے کے بجائے شیطانی طریقہ اختیار کرتا ہے کہ اس کے کانوں میں پیشاب کردیتا ہے۔2۔جس طرح جنات کی اجسام ہماری نظروں سے اوجھل ہیں۔ اسی طرح ان کی حرکات وسکنات بھی ہم محسوس نہیں کرتے۔ان کا کھانا پینا بھی انسانوں سے مختلف ہے۔اس طرح ان کے پیشاب کا بھی ہمیں احساس نہیں ہوتا۔لیکن جسطرح ان کا وجود یقینی ہے۔ اسی طرح ان کی حرکات کا یہ اثر بھی شک وشبہ سے بالاتر ہے۔کیونکہ ہمیں اس کی خبر سچے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔3۔تہجد کی نماز اگرچہ نفل ہے اور اس کاترک گناہ نہیں تاہم اس کی برکات سے محرومی شیطان سے خوشی کا باعث ہے۔اس لئے شیطان کی خواہش ہوتی ہے۔ کہ انسان اس عظیم عمل سے محفوظ ہی رہے۔اس لئے انسان کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ راتوں میں قیا م کی کوشش کرے۔