Book - حدیث 133

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضَائِلِ الْعَشَرَةِؓ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الْمُثَنَّى أَبُو الْمُثَنَّى النَّخَعِيُّ، عَنْ جَدِّهِ رِيَاحِ بْنِ الْحَارِثِ، سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَاشِرَ عَشَرَةٍ، فَقَالَ: «أَبُو بَكْرٍ فِي الْجَنَّةِ، وَعُمَرُ فِي الْجَنَّةِ، وَعُثْمَانُ فِي الْجَنَّةِ، وَعَلِيٌّ فِي الْجَنَّةِ، وَطَلْحَةُ فِي الْجَنَّةِ، وَالزُّبَيْرُ فِي الْجَنَّةِ، وَسَعْدٌ فِي الْجَنَّةِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ فِي الْجَنَّةِ» فَقِيلَ لَهُ: مَنِ التَّاسِعُ؟ قَالَ: «أَنَا»

ترجمہ Book - حدیث 133

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: عشرۂ مبشرہ کے فضائل و مناقب حضرت سعید بن زید بن عمرو بن نفیل ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ دس افراد کی ایک مجلس میں دسویں فرد کی حیثیت سے تشریف فر تھے(آپ کے ساتھ نو صحابی تھے)۔ آپ نے فرمایا:’’ ابو بکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں، عثمان جنتی ہیں، علی جنتی ہیں، طلحہ جنتی ہیں، زبیر جنتی ہیں، سعد جنتی ہیں، عبدالرحمن جنتی ہیں۔‘‘ ان سے پوچھا گیا:(آپ نے آٹھ افراد کے نام لیے ہیں) نویں صاحب کون ہیں؟ فرمایا:’’ میں‘‘۔
تشریح : (1) اس حدیث میں نو افراد کے جنتی ہونے کی خبر ہے۔ ان کے ساتھ دسویں صحابی حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ ہیں۔ ان دس حضرات کو عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے۔ یعنی وہ دس صحابہ کرام جنہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی خوش خبری دی ہے۔ یہ دس حجرات تمام صحابہ کرام سے افضل ہیں۔ بعض دیگر مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض دیگر افراد کو بھی جنت کی بشارت دی ہے، لیکن ان حضرات کا مقام عشرہ مبشرہ کے برابر نہیں۔ (2) حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے تواضع کے طور پر اپنا نام نہیں لیا۔ جب پوچھا گیا تب بتانا پڑا۔ (1) اس حدیث میں نو افراد کے جنتی ہونے کی خبر ہے۔ ان کے ساتھ دسویں صحابی حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ ہیں۔ ان دس حضرات کو عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے۔ یعنی وہ دس صحابہ کرام جنہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی خوش خبری دی ہے۔ یہ دس حجرات تمام صحابہ کرام سے افضل ہیں۔ بعض دیگر مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض دیگر افراد کو بھی جنت کی بشارت دی ہے، لیکن ان حضرات کا مقام عشرہ مبشرہ کے برابر نہیں۔ (2) حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے تواضع کے طور پر اپنا نام نہیں لیا۔ جب پوچھا گیا تب بتانا پڑا۔