Book - حدیث 1312

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِيمَا إِذَا اجْتَمَعَ الْعِيدَانِ فِي يَوْمٍ صحیح حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اجْتَمَعَ عِيدَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى بِالنَّاسِ ثُمَّ قَالَ مَنْ شَاءَ أَنْ يَأْتِيَ الْجُمُعَةَ فَلْيَأْتِهَا وَمَنْ شَاءَ أَنْ يَتَخَلَّفَ فَلْيَتَخَلَّفْ

ترجمہ Book - حدیث 1312

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: ایک دن میں دو عیدوں کا جمع ہونا سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں دو عیدیں ( ایک دن میں) جمع ہوگئیں۔ آپ ﷺ نے لوگوں کو ( عید کی) نماز پڑھائی پھر فرمایا: ’’جو شخص جمعے کی نماز میں آنا چاہے آجائے جو پیچھے رہنا چاہے پیچھے رہ جائے۔‘‘