Book - حدیث 1310

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِيمَا إِذَا اجْتَمَعَ الْعِيدَانِ فِي يَوْمٍ صحیح حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ إِيَاسِ بْنِ أَبِي رَمْلَةَ الشَّامِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا سَأَلَ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ هَلْ شَهِدْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِيدَيْنِ فِي يَوْمٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَكَيْفَ كَانَ يَصْنَعُ قَالَ صَلَّى الْعِيدَ ثُمَّ رَخَّصَ فِي الْجُمُعَةِ ثُمَّ قَالَ مَنْ شَاءَ أَنْ يُصَلِّيَ فَلْيُصَلِّ

ترجمہ Book - حدیث 1310

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: ایک دن میں دو عیدوں کا جمع ہونا ایاس بن ابو رملہ شامی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ایک آدمی کو زید بن ارقم ؓ سے سوال کرتے سنا: کیا آپ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک دن میں دو عیدوں ( جمعہ اور عید) میں حاضر ہوئے ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ اس نے کہا: پھر رسول اللہ ﷺ کیا کرتے تھے؟ فرمایا: آپ ﷺ نے عید کی نماز ادا فرمائی، پھر جمعے کی رخصت دی، پھر فرمایا: ’’جو کوئی( جمعے کی نماز) پڑھنا چاہے پڑھ لے۔‘‘