Book - حدیث 131

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضْلِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍؓ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، وَخَالِي يَعْلَى، وَوَكِيعٌ، عَنْ إِسْماعيلَ، عَنْ قَيْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، يَقُولُ: «إِنِّي لَأَوَّلُ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ»

ترجمہ Book - حدیث 131

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: حضرت سعد بن ابی وقاص کے فضائل و مناقب حضرت سعد بن ابو وقاص ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں پہلا عربی ہوں ، جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا۔
تشریح : جہاد میں کسی بھی کام میں سبقت ارو پیش قدمی باعث فخر ہے۔ اور اللہ کے احسان کے تذکرہ کے طور پر بطور امتنان و تشکر اس قسم کا شرف ذکر کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔ جہاد میں کسی بھی کام میں سبقت ارو پیش قدمی باعث فخر ہے۔ اور اللہ کے احسان کے تذکرہ کے طور پر بطور امتنان و تشکر اس قسم کا شرف ذکر کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔