Book - حدیث 1308

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْعِيدَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ لِيَشْهَدْنَ الْعِيدَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ وَلْيَجْتَنِبَنَّ الْحُيَّضُ مُصَلَّى النَّاسِ

ترجمہ Book - حدیث 1308

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: عیدین میں عورتوں کا عید گاہ جانا ام عطیہ ؓا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نو جوان ، پردہ نشین بچیوں کو بھی ( نماز عید کے لئے) گھروں سے باہر( عید گاہ میں) لے کر آؤ، انہیں چاہیے کہ وہ عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہوں۔ حیض والی عورتیں عام لوگوں( نماز پڑھنے والی عورتوں ) کی نماز کی جگہ سے الگ رہیں۔
تشریح : 1۔جب بچیاں جوان ہوجایئں تو انہیں گھروں میں رہنا چاہیے۔2۔عید کی نماز میں ان پردہ نشین بچیوں کو بھی شامل ہونا چاہیے۔ تاہم پردے کا اہتما م کرکے باہر نکلیں۔3۔حیض والی عورتیں بھی عید گاہ میں جایئں 4۔اس میں یہ اشارہ ہے کہ مسجد عید پڑھنے کی جگہ نہیں کیونکہ حیض والی عورتیں وہاں نہیں جاسکتیں۔ جب کے ان کا عید کے اجتماع میں حاضر ہونا ضروری ہے۔5۔(دعوت المسلمین ) کا ایک مفہوم تو یہ ہے کہ جب مسلمان دعا کریں تو جن عورتوں نے ماہانہ عذر کی وجہ سے نماز نہیں پڑھی۔ وہ دعا میں شریک ہوجائیں۔اسی طرح انھیں بھی خیر وبرکت میں حصہ مل جائے گا۔ دوسرا مفہوم وعظ وتبلیغ ہے۔یعنی نماز نہ پڑھنے کے باوجود وہ خطبہ تو سن سکتی ہیں۔ اور جو مسائل بیان کیے جایئں۔ان سے مستفید ہوسکتیں ہیں۔6۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عید کی نماز پڑھتے ہی خطبہ سنے بغیر نہیں چلے جانا چاہیے۔ اگرچہ حدیث 1290 کی روشنی میں چلے جانے کا جواز ہے۔ تاہم عید کی پوری برکات اورفوائد حاصل کرنے کے لئے خطبہ سننا ضروی ہے۔ 1۔جب بچیاں جوان ہوجایئں تو انہیں گھروں میں رہنا چاہیے۔2۔عید کی نماز میں ان پردہ نشین بچیوں کو بھی شامل ہونا چاہیے۔ تاہم پردے کا اہتما م کرکے باہر نکلیں۔3۔حیض والی عورتیں بھی عید گاہ میں جایئں 4۔اس میں یہ اشارہ ہے کہ مسجد عید پڑھنے کی جگہ نہیں کیونکہ حیض والی عورتیں وہاں نہیں جاسکتیں۔ جب کے ان کا عید کے اجتماع میں حاضر ہونا ضروری ہے۔5۔(دعوت المسلمین ) کا ایک مفہوم تو یہ ہے کہ جب مسلمان دعا کریں تو جن عورتوں نے ماہانہ عذر کی وجہ سے نماز نہیں پڑھی۔ وہ دعا میں شریک ہوجائیں۔اسی طرح انھیں بھی خیر وبرکت میں حصہ مل جائے گا۔ دوسرا مفہوم وعظ وتبلیغ ہے۔یعنی نماز نہ پڑھنے کے باوجود وہ خطبہ تو سن سکتی ہیں۔ اور جو مسائل بیان کیے جایئں۔ان سے مستفید ہوسکتیں ہیں۔6۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عید کی نماز پڑھتے ہی خطبہ سنے بغیر نہیں چلے جانا چاہیے۔ اگرچہ حدیث 1290 کی روشنی میں چلے جانے کا جواز ہے۔ تاہم عید کی پوری برکات اورفوائد حاصل کرنے کے لئے خطبہ سننا ضروی ہے۔