Book - حدیث 1305

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَرْبَةِ يَوْمَ الْعِيدِ صحیح حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى يَوْمَ عِيدٍ أَوْ غَيْرَهُ نُصِبَتْ الْحَرْبَةُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا وَالنَّاسُ مِنْ خَلْفِهِ قَالَ نَافِعٌ فَمِنْ ثَمَّ اتَّخَذَهَا الْأُمَرَاءُ

ترجمہ Book - حدیث 1305

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: عید کے دن برچھی لے جانا سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ عید کے دن یا کسی اور دن جب نماز ادا فرماتے تو آپ کے سامنے برچھی گاڑ دی جاتی۔ آپ اس کی طرف منہ کر کے نماز ادا فرماتے اور لوگ آپ کے پیچھے کھڑے ہو جاتے تھے۔ امام نافع ؓ نے فرمایا: اسی وجہ سے خلفاء نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے۔
تشریح : 1۔ سترہ صرف عید کی نماز کے لئے خاص نہیں۔دوسری کوئی نماز بھی جب مسجد کے باہر ادا کی جائے۔ مثلا سفر میں۔۔۔تو امام کے سامنے سترہ ہونا چاہیے۔2۔مقتدیوں کے لئے الگ سترے کی ضرورت نہیں۔ہاں جب مقتدی علیحدہ سنتیں وغیرہ پڑھیں گے۔تو ان کےلئے الگ سترہ ضروری ہے۔ 1۔ سترہ صرف عید کی نماز کے لئے خاص نہیں۔دوسری کوئی نماز بھی جب مسجد کے باہر ادا کی جائے۔ مثلا سفر میں۔۔۔تو امام کے سامنے سترہ ہونا چاہیے۔2۔مقتدیوں کے لئے الگ سترے کی ضرورت نہیں۔ہاں جب مقتدی علیحدہ سنتیں وغیرہ پڑھیں گے۔تو ان کےلئے الگ سترہ ضروری ہے۔