كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخُطْبَةِ فِي الْعِيدَيْنِ منکر حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى فَخَطَبَ قَائِمًا ثُمَّ قَعَدَ قَعْدَةً ثُمَّ قَامَ
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: عیدین کے خطبے کا بیان
سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: عید الفطر یا عید الاضحیٰ کے دن رسول اللہ ﷺ باہر( میدان میں) تشریف لے گئے۔ آپ نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا، پھر تھوڑی دیر بیٹھ گئے پھر کھڑے ہوگئے ( اور خطبہ دیا)۔
تشریح :
یہ روایت سخت ضعیف ہے۔یہ کیفیت (درمیان میں بیٹھنا) صرف خطبہ جمعہ میں ثابت ہے
یہ روایت سخت ضعیف ہے۔یہ کیفیت (درمیان میں بیٹھنا) صرف خطبہ جمعہ میں ثابت ہے