Book - حدیث 1286

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخُطْبَةِ فِي الْعِيدَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْطٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ حَجَّ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى بَعِيرِهِ

ترجمہ Book - حدیث 1286

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: عیدین کے خطبے کا بیان سلمہ بن نبیط اپنے والد( نبیط بن شریط ؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حج کیا اور فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو اونٹنی پر (سوار ہو کر) خطبہ دیتے دیکھا ہے۔
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ اس حدیث کے بعض حصے کے شواہد ابو دائود میں ہیں۔تاہم دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کے لئے دیکھئے۔(الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الامام احمد بن حنبل 31/ 18۔19) وسنن ابن ماجہ اللدکتور بشار عواد حدیث 1286) بنابریں روایت میں مذکور مسئلہ فی نفسہ درست ہے ۔واللہ اعلم مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ اس حدیث کے بعض حصے کے شواہد ابو دائود میں ہیں۔تاہم دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کے لئے دیکھئے۔(الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الامام احمد بن حنبل 31/ 18۔19) وسنن ابن ماجہ اللدکتور بشار عواد حدیث 1286) بنابریں روایت میں مذکور مسئلہ فی نفسہ درست ہے ۔واللہ اعلم