كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخُطْبَةِ فِي الْعِيدَيْنِ حسن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ عَائِذٍ هُوَ أَبُو كَاهِلٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى نَاقَةٍ حَسْنَاءَ وَحَبَشِيٌّ آخِذٌ بِخِطَامِهَا
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: عیدین کے خطبے کا بیان
ابو کاہل قیس بن عائذ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو ایک خوبصورت اونٹنی پر سوار ہو کر خطبہ دیتے ہوئے سنا اور ایک حبشی نے اس کی مہار تھام رکھی تھی۔
تشریح :
1۔سفر حج کے دوران میں رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس اونٹنی پر سواری کی تھی اس کا نام قصواء تھا۔(صحیح مسلم الحج باب حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم حدیث 1218)2۔جن حضرات نے آپ کی سواری تک کی شکل وصورت یاد رکھی وہ آپ کے فرمان کی کس طرح حفاظت کرتے ہوں گے۔؟