Book - حدیث 1271

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الدُّعَاءِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ بَرَكَةَ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْقَى حَتَّى رَأَيْتُ أَوْ رُئِيَ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ قَالَ مُعْتَمِرٌ أُرَاهُ فِي الِاسْتِسْقَاءِ

ترجمہ Book - حدیث 1271

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نماز استسقا ء میں دعا مانگنا سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے بارش کی دعا کی ( اور ہاتھ خوب اٹھائے) حتی کہ مجھے آپ ﷺ کی بغلوں کی سفیدی نظر آگئی۔ (حدیث کے راوی) معتمر ؓ بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے کہ نماز استسقاء کے موقع پر ایسا ہوا۔
تشریح : 1۔استسقاء کے موقع پر خوب خشوع خضوع سے طویل کرنی چاہیے۔2۔نماز استسقاء کے موقع پر دعا کرتے ہوئے عام حالات سے زیادہ ہاتھ بلند کرنے چاہیں 1۔استسقاء کے موقع پر خوب خشوع خضوع سے طویل کرنی چاہیے۔2۔نماز استسقاء کے موقع پر دعا کرتے ہوئے عام حالات سے زیادہ ہاتھ بلند کرنے چاہیں