كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي صَلَاةِ الْكُسُوفِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ مِنْ النَّاسِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَقُومُوا فَصَلُّوا
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: سورج گرہن کی نماز
سیدنا ابو مسعود ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ سورج اور چاند کو لوگوں میں سے کسی کے مرنے پر گرہن نہیں لگتا، جب تم یہ چیز دیکھو تو کھڑے ہو کر نماز پرھو۔‘‘
تشریح :
1۔سورج اور چاند اللہ کی عظیم مخلوقات میں سے ہیں۔ حتیٰ کہ بعض مشرک اقوام ان کی پوجا کرتی ہیں۔لیکن یہ بھی اللہ کے حکم کے سامنے بے بس ہیں۔اللہ تعالیٰ جب چاہے ان کا نور چھین لیتا ہے۔اللہ کی عظمت کی اس نشانی کے ظہور پر مسلمانوں کو چاہیے کہ اللہ کے سامنے اپنے عجز وانکسار کااظہار کرنے کے لئے نماز پڑھیں۔2۔قیامت کے دن سورج اور چاند کی روشنی ختم ہوجائےگی۔گرہن ہمیں قیامت کی یاد دلاتا ہے۔جو بہت شدید دن ہے۔ گناہ گاروں کو چاہیے کہ قیامت کے شدائد یاد کرکے اللہ کے سامنے جھک جایئں اور اس سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔اس لئے اس موقع پر طویل نماز پڑھنا مسنون ہے۔جس کا طریقہ دوسری احادیث میں تفصیل سے مذکور ہ مثلا دیکھئے۔حدیث 1263۔1265۔)3۔جاہلیت میں یہ مشہور تھا کہ گرہن اس وقت لگتا ہے۔جب کسی بڑے آدمی کی وفات ہو یا کوئی عظیم آدمی پیدا ہو۔نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کی تردید کرتے ہوئے فرمایا۔ سورج اور چاند اللہ نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ انھیں کسی کے مرنے پر گرہن نہیں لگتا۔لیکن اللہ تعالیٰ ان کے زریعے سے اپنے بندوں ڈراتا ہے۔ (صحیح البخاری الکسوف باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم یخوف اللہ عبادہ بالکسوف حدیث 1048)ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔انہیں نہ کسی کی موت کی وجہ سے گرہن لگتا ہے۔نہ کسی کی زندگی کی وجہ سے جب تم لوگ انھیں(گرہن لگا ہوا) دیکھو تو نماز کی طرف توجہ کرو (صحیح البخاری الکسوف باب ھل یقول کسفت الشمس او خسفت ؟حدیث 1047)