Book - حدیث 1260

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ صَلَاةَ الْخَوْفِ فَرَكَعَ بِهِمْ جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالْآخَرُونَ قِيَامٌ حَتَّى إِذَا نَهَضَ سَجَدَ أُولَئِكَ بِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ حَتَّى قَامُوا مُقَامَ أُولَئِكَ وَتَخَلَّلَ أُولَئِكَ حَتَّى قَامُوا مُقَامَ الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ فَرَكَعَ بِهِمْ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمِيعًا ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلُونَهُ فَلَمَّا رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ سَجَدَ أُولَئِكَ سَجْدَتَيْنِ وَكُلُّهُمْ قَدْ رَكَعَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَجَدَ طَائِفَةٌ بِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ وَكَانَ الْعَدُوُّ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ

ترجمہ Book - حدیث 1260

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نماز خوف کا بیان سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے صحابہ کو نماز خوف پڑھائی ۔ آپ نے ان سب کے ساتھ رکوع کیا، پھر رسول اللہ ﷺ نے سجدے کیے اور آپ کے قریب والی صف نے بھی سجدے کیے اور دوسری صف کے افراد کھڑے رہے۔ جب نبی ﷺ ( سجدوں سے فارغ ہو کر) اٹھے تو ان لوگوں نے ( جو کھڑے رہے تھے) خود ہی دو دو سجدے کر لیے، پھر اگلی صف کے لوگ پیچھے چلے گئے حتی کہ ان ( پچھلی صف والوں ) کی گجہ جا کھڑے ہوئے۔ وہ لوگ ( پچھلی صف والے) ان لوگوں کے درمیان سے گزر کر پہلی صف والوں کی جگہ آکھڑے ہوئے۔ نبی ﷺ نے ان دونوں (صفوں والوں ) کے ساتھ مل کر رکوع کیا پھر رسول اللہ ﷺ نے سجدے کیے اور اس صف والوں نے بھی جو( اب) آپ ﷺ سے قریب تھی۔ جب انہوں نے ( سجدوں سے فارغ ہو کر) سر اٹھایا تو انہوں ( دوسری صف والوں) نے دو سجدے کر لیے، ان سب نے رکوع نبی ﷺ کے ساتھ کیا تھا اور ایک جماعت نے سجدے اپنے اپنے کیے اس وقت دشمن قبلے کی جانب تھا۔