كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضْلِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِؓ حسن حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، قَالَ: نَظَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى طَلْحَةَ، فَقَالَ: «هَذَا مِمَّنْ قَضَى نَحْبَهُ»
کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت
باب: حضرت طلحہ بن عبیداللہ کے فضائل و مناقب
حضرت معاویہ بن ابو سفیان ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے حضرت طلحہ ؓ کو دیکھ کر فرمایا:’’ یہ ان میں سے ہے جنہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔‘‘
تشریح :
(1) اس حدیث میں اس آیت مبارکہ کی طرف اشارہ ہے (مِنَ المُؤمِنينَ رِجالٌ صَدَقوا ما عـهَدُوا اللَّهَ عَلَيهِ فَمِنهُم مَن قَضى نَحبَهُ وَمِنهُم مَن يَنتَظِرُ وَما بَدَّلوا تَبديلًا) (الاحزاب:23) مومنوں میں سے ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے جو عہد اللہ سے کیا تھا، اسے سچا کر دکھایا۔ بعض نے تو اپنا وعدہ پورا کر دیا اور بعض (موقع کے) منتظر ہیں اور انہوں نے (اپنے عزم میں) کوئی تبدیلی نہیں کی۔ (2) اس میں حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کا شرف ہے کہ انہیں شہادت سے پہلے وعدہ پورا کرنے والا قرار دے دیا گیا۔ گویا انہوں نے اب تک جو کار ہائے نمایاں انجام دیے ہیں وہ اتنے زیادہ اور اتنے عظیم ہیں کہ انہیں شہادت سے پہلے ہی شہیدوں کے بلند مقام کا حامل قرار دیا جا سکتا ہے۔ (3) اس میں ان کے مخلص مومن ہونے کی گواہی بھی ہے اور یہ کہ ان کا اللہ سے کیا ہوا وعدہ، ایک سچا وعدہ ہے جو خلوص قلب سے کیا گیا ہے۔