Book - حدیث 1233

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فِي مَرَضِهِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ فِي مَرَضِهِ فَكَانَ يُصَلِّي بِهِمْ فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِفَّةً فَخَرَجَ وَإِذَا أَبُو بَكْرٍ يَؤُمُّ النَّاسَ فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ اسْتَأْخَرَ فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْ كَمَا أَنْتَ فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِذَاءَ أَبِي بَكْرٍ إِلَى جَنْبِهِ فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِصَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرٍ

ترجمہ Book - حدیث 1233

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: بیماری کی حالت میں نبیﷺ کی نماز سیدنا عائشہ ؓا سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیماری کے ایام میں سیدنا ابو بکر ؓ کو حکم دیا کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ چنانچہ وہ نمازیں پڑھاتے رہے۔ ( ایک دن) رسول اللہ ﷺ نے افاقہ محسوس کیا تو آپ (حجرہٴ مبار سے) باہر تشریف لائے۔ اس وقت ابو بکر ؓ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ جب انہوں نے نبی ﷺ کو دیکھا تو پیچھے ہٹنے لگے۔ رسول اللہ ﷺ نے اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ رہو۔ تب رسول اللہ ﷺ ابو بکر ؓ کے پہلو میں ان کے برابر بیٹھ گئے تو ابو بکر ؓ رسول اللہ ﷺ کی نماز کی اقتدا کر رہے تھے اور دوسرے لوگ ابو بکر ؓ کی اقتدا میں نماز ادا کر رہے تھے۔
تشریح : 1۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ان آخری ایام میں سترہ نمازیں پڑھایئں۔2۔اس حدیث میں مذکورہ واقعہ وفات سے ایک یا دو دن پہلے یعنی ہفتہ یا اتوار کو پیش آیا۔دیکھئے۔(الرحیق المختوم مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری 627) 1۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ان آخری ایام میں سترہ نمازیں پڑھایئں۔2۔اس حدیث میں مذکورہ واقعہ وفات سے ایک یا دو دن پہلے یعنی ہفتہ یا اتوار کو پیش آیا۔دیکھئے۔(الرحیق المختوم مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری 627)