كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضْلِ الزُّبَيْرِؓ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ الزُّبَيْرِ، قَالَ: «لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ»
کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت
باب: حضرت زبیر کے فضائل و مناقب
حضرت زبیر ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ نے جنگ احد کے دن میرے لئے اپنے والدین کو جمع (ذکر) فرمایا۔
تشریح :
(1) والدین کا ذکر اور جمع کرنے کا مطلب یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو مخاطب کر کے فرمایا: میرے ماں باپ تجھ پر قربان۔ جنگ میں بہادری سے لڑنے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی حوصلہ افزائی کے طور پر یہ الفاظ فرمائے۔ صحیح بخاری میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر کے لیے اپنے والدین کو اس وقت بھی جمع کیا تھا جب وہ قریظہ کی خبر لے کر آئے تھے۔ (صحيح البخاري‘ فضائل اصحاب النبي صلي الله عليه وسلم‘ باب مناقب الزبير...الخ‘ حديث:3720) (2) غزوہ اُحد کے دوران میں ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت سعد بن ابو وقاص رضی اللہ عنہ سے بھی فرمایا تھا: تیر چلاؤ! میرے ماں باپ تم پر قربان۔ (صحيح البخاري‘ الادب‘ باب قول الرجل‘ فداك ابي و امي‘ حديث:6184) (3) حضرت زبیر اور حضرت سعد بن ابو وقاص رضی اللہ عنہما دونوں عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں۔