Book - حدیث 1226

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابٌ فِي صَلَاةِ النَّافِلَةِ قَاعِدًا صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ أَبِي هِشَامٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ وَهُوَ قَاعِدٌ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ قَامَ قَدْرَ مَا يَقْرَأُ إِنْسَانٌ أَرْبَعِينَ آيَةً

ترجمہ Book - حدیث 1226

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: بیٹھ کر نفل نماز پڑھنا سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ بیٹھ کر قراءت کرتے تھے ،جب رکوع کرنا چاہتے تو اتنے عرصے کے لئے کھڑے ہو جاتے جس میں کوئی انسان چالیس آیتوں کی تلاوت کر لے۔
تشریح : ۔نبی اکرم ﷺ کی نماز تہجد بہت طویل ہوتی تھی۔اور آپﷺ اس میں طویل قراءت کرتے تھے۔2۔کھڑے ہوکر نماز پڑھتے وقت اگر کچھ قیام بیٹھ کے کرلیا جائے تو جائز ہے۔اس صورت میں رکوع اور قومہ کھڑے ہوکر کیا جائےگا۔لیکن اگر پورا قیام بیٹھ کر کیا جائے۔تو جائز ہے۔اس صورت میں رکوع اور قومہ کھڑے ہو کر کیا جائے گا۔لیکن اگر پورا قیام بیٹھ کر کیا جائے تو رکوع اور قومہ بھی بیٹھ کر ادا کیا جائےگا۔ ۔نبی اکرم ﷺ کی نماز تہجد بہت طویل ہوتی تھی۔اور آپﷺ اس میں طویل قراءت کرتے تھے۔2۔کھڑے ہوکر نماز پڑھتے وقت اگر کچھ قیام بیٹھ کے کرلیا جائے تو جائز ہے۔اس صورت میں رکوع اور قومہ کھڑے ہوکر کیا جائےگا۔لیکن اگر پورا قیام بیٹھ کر کیا جائے۔تو جائز ہے۔اس صورت میں رکوع اور قومہ کھڑے ہو کر کیا جائے گا۔لیکن اگر پورا قیام بیٹھ کر کیا جائے تو رکوع اور قومہ بھی بیٹھ کر ادا کیا جائےگا۔