Book - حدیث 1216

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي سَجْدَتَيْ السَّهْوِ قَبْلَ السَّلَامِ حسن صحیح حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بَكِيرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي أَحَدَكُمْ فِي صَلَاتِهِ فَيَدْخُلُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ نَفْسِهِ حَتَّى لَا يَدْرِيَ زَادَ أَوْ نَقَصَ فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ ثُمَّ يُسَلِّمْ

ترجمہ Book - حدیث 1216

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: سلام سے پہلے سجدۂ سہو کرنے کا بیان سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ’’شیطان نماز کے دوران میں کسی کے پاس آتا ہے، پھر اس کے اور اس کے دل کے درمیان حائل ہو جاتا ہے، (وسوسے ڈالتا ہے) حتی کہ نمازیوں کو معلوم نہیں رہتا کہ اس نے زیادہ نماز پڑھی ہے یا کم۔ جب یہ صورت پیش آئے تو ( نمازی کو چاہیے کہ) سلام سے پہلے دو سجدے کر لے، پھر سلام پھیرے دے۔‘‘
تشریح : 1۔نماز سب سے اہم عبادت اور بندے کااللہ سے تعلق قائم کرنے والا عمل ہے۔اس لئے شیطان کی پوری کوشش ہوتی ہے۔کہ وہ بندے کو ا س سے فائدہ نہ اٹھانے دے۔2۔خیالات کو نماز میں مرکوز کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔پھر بھی اگر توجہ نہ رہے تو جب خیال آئے پھر نماز کی طرف توجہ کرلے۔3۔نماز کے دوران میں خیالات کسی اور طرف متوجہ ہوجانے کی وجہ سے بعض اوقات نماز کی رکعات میں شک ہوجاتا ہے۔اس صورت میں جب فیصلہ کرنا مشکل ہوجائے تو سجدہ سہوکرلینا چاہیے۔4۔سجدہ سہو سے بعض مسائل گزشتہ ابواب میں زکر کیے جا چکے ہیں۔ 1۔نماز سب سے اہم عبادت اور بندے کااللہ سے تعلق قائم کرنے والا عمل ہے۔اس لئے شیطان کی پوری کوشش ہوتی ہے۔کہ وہ بندے کو ا س سے فائدہ نہ اٹھانے دے۔2۔خیالات کو نماز میں مرکوز کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔پھر بھی اگر توجہ نہ رہے تو جب خیال آئے پھر نماز کی طرف توجہ کرلے۔3۔نماز کے دوران میں خیالات کسی اور طرف متوجہ ہوجانے کی وجہ سے بعض اوقات نماز کی رکعات میں شک ہوجاتا ہے۔اس صورت میں جب فیصلہ کرنا مشکل ہوجائے تو سجدہ سہوکرلینا چاہیے۔4۔سجدہ سہو سے بعض مسائل گزشتہ ابواب میں زکر کیے جا چکے ہیں۔