Book - حدیث 1206

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ قَامَ مِنْ اثْنَتَيْنِ سَاهِيًا صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ وَأَبُو بَكْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ وَهِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ ابْنِ بُحَيْنَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى صَلَاةً أَظُنُّ أَنَّهَا الظُّهْرُ فَلَمَّا كَانَ فِي الثَّانِيَةِ قَامَ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ فَلَمَّا كَانَ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ

ترجمہ Book - حدیث 1206

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: دو رکعت کے بعد بھول کر(تشہد پڑھے بغیر)اٹھ کھڑا ہو تو کیا کرے؟ سیدنا ابن بحینہ (عبداللہ بن مالک ؓ ) سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک نماز پڑھائی وہ غالباً عصر کی نماز تھی۔ دوسری رکعت پڑھ کر نبی ﷺ (تشہد کے لیے) بیٹھنے سے پہلے ہی (بھول کر) کھڑے ہو گئے، پھر جب سلام سے پہلے کا وقت آیا تو آپ ﷺ نے دو سجدے کر لیے۔
تشریح : 1۔درمیانی تشہد بھولے سے رہ جائے تو آخر میں سجدہ سہو کرلینا چاہیے۔2۔سجدہ سہو سلام سے پہلے بھی جائز ہے۔اور سلام کے بعد بھی دیکھئے۔(حدیث 1213)3۔سہو کے دو سجدے ہوتے ہیں۔ 1۔درمیانی تشہد بھولے سے رہ جائے تو آخر میں سجدہ سہو کرلینا چاہیے۔2۔سجدہ سہو سلام سے پہلے بھی جائز ہے۔اور سلام کے بعد بھی دیکھئے۔(حدیث 1213)3۔سہو کے دو سجدے ہوتے ہیں۔