Book - حدیث 1204

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ صحیح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ هِشَامٍ حَدَّثَنِي يَحْيَى حَدَّثَنِي عِيَاضٌ أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ فَقَالَ أَحَدُنَا يُصَلِّي فَلَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّى فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ

ترجمہ Book - حدیث 1204

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نماز میں بھول واقع ہو جانے کا بیان سیدنا عیاض بن ہلال انصاری ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے سوال کیا اور کہا: ایک آدمی نماز پڑھتا ہے، (لیکن نماز کے دوران میں) اسے معلوم ہی نہیں رہتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے( وہ کیا کرے؟) ابو سعید ؓ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور اسے معلوم نہ رہے کہ کتنی نماز پڑھی ہے تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے۔‘‘
تشریح : 1۔بیٹھے بیٹھے سجدے کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اسے نماز یا رکعت دوبارہ پڑھنے کے لئے اٹھنے کی ضرورت نہیں۔صرف سہو کے دوسجدے کرلینا کافی ہیں۔2۔اس میں اشارہ ہے کہ سجدہ سلام سے پہلے کیا جاوے گا۔3۔یہ حدیث مذید تفصیل کے ساتھ آگے آرہی ہے دیکھئے۔(حدیث ۔1210) 1۔بیٹھے بیٹھے سجدے کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اسے نماز یا رکعت دوبارہ پڑھنے کے لئے اٹھنے کی ضرورت نہیں۔صرف سہو کے دوسجدے کرلینا کافی ہیں۔2۔اس میں اشارہ ہے کہ سجدہ سلام سے پہلے کیا جاوے گا۔3۔یہ حدیث مذید تفصیل کے ساتھ آگے آرہی ہے دیکھئے۔(حدیث ۔1210)