Book - حدیث 1176

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوِتْرِ بِرَكْعَةٍ ضعیف حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ رَجُلٌ فَقَالَ كَيْفَ أُوتِرُ قَالَ أَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ قَالَ إِنِّي أَخْشَى أَنْ يَقُولَ النَّاسُ الْبُتَيْرَاءُ فَقَالَ سُنَّةُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ يُرِيدُ هَذِهِ سُنَّةُ اللَّهِ وَرَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ Book - حدیث 1176

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: ایک رکعت وتر نماز پڑھنادرست ہے سیدنا مطلب بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ایک آدمی نے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے سوال کیا: میں وتر کیسے پڑھوں؟ ابن عمر ؓ نے فرمایا: ایک رکعت وتر پڑھ لیا کرو۔ اس نے کہا: مجھے ڈر ہے کہ لوگ کہیں گے یہ دم کٹی نماز ہے۔ ابن عمر ؓ نے فرمایا: یہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی سنت ہے، یعنی یہ اللہ( کی مقرر کی ہوئی) اور رسول اللہ ﷺ کی( فرمائی ہوئی) سنت ہے۔