Book - حدیث 1171

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِيمَا يُقْرَأُ فِي الْوِتْرِ صحیح حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ طَلْحَةَ وَزُبَيْدٍ عَنْ ذَرٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ

ترجمہ Book - حدیث 1171

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نماز وتر میں تلاوت کا بیان سیدنا ابی بن کعب ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ وتروں میں(سبح اسم ربک الاعلی) (قل یایھاالکافرون) اور (قل ھواللہ احد) پڑھا کرتے تھے۔
تشریح : 1۔یہاں وتر سے مراد وہ نماز ہے۔جو تہجد کے آخر میں پڑھی جاتی ہے۔یہ ایک رکعت کی صورت میں بھی ادا کی جاسکتی ہے۔تین یا پانچ رکعتوں کی صورت میں بھی دیکھئے۔(سنن ابن ماجہ حدیث 1190)2۔وتروں میں مذکورہ بالا سورتیں پڑھنا مسنون ہے۔ 1۔یہاں وتر سے مراد وہ نماز ہے۔جو تہجد کے آخر میں پڑھی جاتی ہے۔یہ ایک رکعت کی صورت میں بھی ادا کی جاسکتی ہے۔تین یا پانچ رکعتوں کی صورت میں بھی دیکھئے۔(سنن ابن ماجہ حدیث 1190)2۔وتروں میں مذکورہ بالا سورتیں پڑھنا مسنون ہے۔