كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَرْبَعِ الرَّكَعَاتِ قَبْلَ الظُّهْرِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ قَابُوسَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَرْسَلَ أَبِي إِلَى عَائِشَةَ أَيُّ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَحَبَّ إِلَيْهِ أَنْ يُوَاظِبَ عَلَيْهَا قَالَتْ كَانَ يُصَلِّي أَرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ يُطِيلُ فِيهِنَّ الْقِيَامَ وَيُحْسِنُ فِيهِنَّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: ظہر سے پہلے چار سنتیں سیدنا قابوس ؓ اپنے والد( سیدنا ابو ظبیان حصین بن جندب ؓ) سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میرے والد نے سیدہ عائشہ ؓا کے پاس( کسی کو) یہ دریافت کرنے کے لئے بھیجا کہ رسول اللہ ﷺ کون سی نماز پر دوام کرنا زیادہ پسند کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ظہر( کے فرضوں ) سے پہلے چار رکعت پڑھتے تھے، جن میں طویل قیام فرماتے اور رکوع اور سجدے خوب اچھی طرح کرتے۔