كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي إِذَا أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا الْمَكْتُوبَةُ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ فَلَمَّا صَلَّى قَالَ لَهُ بِأَيِّ صَلَاتَيْكَ اعْتَدَدْتَ
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: اقامت ہو جانے کے بعد فرض نماز کے علاوہ کوئی دوسری نماز پڑھنا جائز نہیں
سیدنا عبداللہ بن سرجس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز کے دوران میںایک آدمی کو فجر سے پہلے کی دو سنتیں پڑھتے دیکھا، نماز سے فارغ ہو کر رسول اللہ ﷺ اس سے فرمایا: ’’تو نے اپنی دونوں نمازوں میں سے کس کا اعتبار کیا ہے؟‘‘
تشریح :
1۔اس عبارت کا یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ تو نے کس نماز کواپنا مقصد قرار دیا ہے۔ یعنی کیا تیرا مقصود وہ نماز تھی جو اکیلے پڑھی۔یا وہ جس کی جماعت ہورہی تھی۔؟چونکہ گھر سے آتے وقت اصل مقصد فرض نماز کی ادایئگی ہوتا ہے۔تو اس پردوسری کو ترجیح دینا درست نہیں۔سنتیں تو گھر میں بھی ادا کی جاسکتی ہیں۔مسجد میں آنے کا اصل مقصد وہ نہیں ہوتیں۔2۔اس حدیث سے واضح طور پرثابت ہوگیا کہ جماعت کھڑی ہوتو فجر کی سنتیں پڑھنادرست نہیں بلکہ جماعت کے ساتھ شامل ہونا ضروری ہے۔