كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِيمَا يُقْرَأُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَكَانَ يَقُولُ نِعْمَ السُّورَتَانِ هُمَا يُقْرَأُ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: فجر کی سنتوں کی قراءت کا بیان
سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: ’’رسول اللہ ﷺ فجر ( کی فرض نماز) سے پہلے دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے، اور فرمایا کرتے تھے:’’یہ دو سورتیں کتنی اچھی ہیں جو فجر کی سنتوں میں پڑھی جاتی ہیں: (قل ھواللہ احد) اور (قل یایھا الکافرون)۔‘‘
تشریح :
مذکوہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔تفصیل کےلئے دیکھئے۔(الموسوعہ الحدیثیۃ مسندالامام احمد بن حنبل 43/148/149 والصحیۃ رقم الحدیث 646)نیز دکتور بشار عواد اس حدیث کی تحقیق میں لکھتے ہ ہیں۔کہ یہ روایت سنداً ضعیف ہے۔لیکن متناً صحیح ہے۔کیونکہ اس سے قبل روایات میں یہ مسئلہ بیان ہوا ہے دیکھئے۔(سنن ابن ماجہ بتحقیق الدکتور بشار عواد حدیث 1150)