Book - حدیث 1146

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ

ترجمہ Book - حدیث 1146

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: فجر سے پہلے دو رکعتوں کا بیان سیدہ عائشہ ؓا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ جب وضو کرتے تھے تو دو رکعت نماز ادا فرماتے ،پھر نماز کے لیے( مسجد میں) تشریف لے جاتے۔
تشریح : ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ شیخ البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔اور مذید لکھا ہے کہ مذکورہ روایت صحیح مسلم کی روایت کا اختصار ہے۔اس میں ہے کہ ان دو رکعتوں سے مراد فجر کی سنتیں ہیں نہ کہ وضو کی سنتیں ۔تفصیل کےلئے دیکھئے۔(الضعیفۃ رقم 4181)علاوہ ازیں امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس روایت کو فجر سے پہلے دو رکعتوں کابیان نامی عنوان کے تحت زکر کیا ہے۔ ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ شیخ البانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔اور مذید لکھا ہے کہ مذکورہ روایت صحیح مسلم کی روایت کا اختصار ہے۔اس میں ہے کہ ان دو رکعتوں سے مراد فجر کی سنتیں ہیں نہ کہ وضو کی سنتیں ۔تفصیل کےلئے دیکھئے۔(الضعیفۃ رقم 4181)علاوہ ازیں امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس روایت کو فجر سے پہلے دو رکعتوں کابیان نامی عنوان کے تحت زکر کیا ہے۔