Book - حدیث 1144

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ كَأَنَّ الْأَذَانَ بِأُذُنَيْهِ

ترجمہ Book - حدیث 1144

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: فجر سے پہلے دو رکعتوں کا بیان سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ صبح ( کے فرضوں) سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے، ( اور اتنے ہلکی پڑھتے) گویا آپ کے کانوں میں اقامت کے آواز آرہی ہے۔
تشریح : 1۔نماز ہلکی پڑھنے کایہ مطلب نہیں کہ رکوع اور سجود اطمینان سے اادا نہ کیے جایئں۔ بلکہ تسبیحات کی تعداد اور تلاوت کی مقدار میں کمی مراد ہے۔2۔رسول اللہ ﷺ فجر کی سنتوں میں (سوره...قل ياايهاالكافرون)اور(سوره ...قل هوالله احد)کی تلاوت کیا کرتے تھے۔او ر یہ سب سے مختصر سورتوں میں سے ہیں۔(صحیح مسلم صلاۃ المسافرین باب استحباب رکعتی سنۃ الفجر...حدیث 726وسنن ابن ماجہ حدیث 1148۔1150) بعض اوقات ان رکعتوں میں قدرے طویل قراءت بھی کرلیتے تھے۔(صحیح مسلم حوالہ مذکور بالا) 1۔نماز ہلکی پڑھنے کایہ مطلب نہیں کہ رکوع اور سجود اطمینان سے اادا نہ کیے جایئں۔ بلکہ تسبیحات کی تعداد اور تلاوت کی مقدار میں کمی مراد ہے۔2۔رسول اللہ ﷺ فجر کی سنتوں میں (سوره...قل ياايهاالكافرون)اور(سوره ...قل هوالله احد)کی تلاوت کیا کرتے تھے۔او ر یہ سب سے مختصر سورتوں میں سے ہیں۔(صحیح مسلم صلاۃ المسافرین باب استحباب رکعتی سنۃ الفجر...حدیث 726وسنن ابن ماجہ حدیث 1148۔1150) بعض اوقات ان رکعتوں میں قدرے طویل قراءت بھی کرلیتے تھے۔(صحیح مسلم حوالہ مذکور بالا)