Book - حدیث 1138

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّاعَةِ الَّتِي تُرْجَى فِي الْجُمُعَةِ ضعیف جداً حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ سَاعَةٌ مِنْ النَّهَارِ لَا يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا الْعَبْدُ شَيْئًا إِلَّا أُعْطِيَ سُؤْلَهُ قِيلَ أَيُّ سَاعَةٍ قَالَ حِينَ تُقَامُ الصَّلَاةُ إِلَى الِانْصِرَافِ مِنْهَا

ترجمہ Book - حدیث 1138

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جمعے کے دن وہ خاص وقت جس میں (دعا کی قبولیت کی) امید ہوتی ہے سیدنا عمرو بن عوف مزنی ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ’’جمعے کے دن میں ایک گھڑی ہے اس میں بندہ اللہ سے جو کچھ مانگے، اللہ اسے اس کی مطلوبہ چیز دے دیتا ہے‘‘۔ عرض کیا گیا: وہ کون سی گھڑی ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’جب نماز کھڑی ہو جائے( اس وقت سے لیے کر) نماز سے فارغ ہونے تک۔‘‘