Book - حدیث 1133

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَلَقِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَالِاحْتِبَاءِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ حسن حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُحَلَّقَ فِي الْمَسْجِدِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ

ترجمہ Book - حدیث 1133

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جمعے کے دن نماز سے پہلے (مسجد میں)حلقے بنا کر بیٹھنے اور خطبے کے دوران میں گوٹ مارنے (کی ممانعت )کا بیان سیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے جمعے کے دن نماز سے پہلے مسجد میں حلقے بنانے سے منع فرمایا ہے۔
تشریح : جمعے کی نماز کےلئے وقت سے پہلے آنا ثواب کاباعث ہے۔لیکن پہلے آکر زکر وتلاوت وغیرہ میں مشغول ہونا چاہیے۔الگ الگ ٹولیاں بنا کر اھر ادھر کی باتیں کرنا اس مقصد کے منافی مسجد کے ادب کے خلاف اور نمازیوں کےلئے پریشانی کاباعث ہے۔ جمعے کی نماز کےلئے وقت سے پہلے آنا ثواب کاباعث ہے۔لیکن پہلے آکر زکر وتلاوت وغیرہ میں مشغول ہونا چاہیے۔الگ الگ ٹولیاں بنا کر اھر ادھر کی باتیں کرنا اس مقصد کے منافی مسجد کے ادب کے خلاف اور نمازیوں کےلئے پریشانی کاباعث ہے۔