Book - حدیث 1132

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّيْتُمْ بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَصَلُّوا أَرْبَعًا

ترجمہ Book - حدیث 1132

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جمعے کے بعد(سنت ) نماز کا بیان سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم جمعے کے بعد نماز پڑھو تو چار رکعت (سنت) پڑھو۔‘‘
تشریح : معلوم ہوا کہ جمعے کی فرض نماز کے بعد دو رکعت سنت بھی اد ا کی جاسکتی ہے۔اور چار رکعت بھی اور بعض نے ان دونوں کے درمیان یہ تطبیق دی ہے۔کہ مسجد میں پڑھے تو چارسنتیں پڑھے۔(دو دو کرکے یا بہ یک سلام) اور گھر جاکر پڑھے تو دو رکعت پڑھے۔(مرعاۃ) معلوم ہوا کہ جمعے کی فرض نماز کے بعد دو رکعت سنت بھی اد ا کی جاسکتی ہے۔اور چار رکعت بھی اور بعض نے ان دونوں کے درمیان یہ تطبیق دی ہے۔کہ مسجد میں پڑھے تو چارسنتیں پڑھے۔(دو دو کرکے یا بہ یک سلام) اور گھر جاکر پڑھے تو دو رکعت پڑھے۔(مرعاۃ)