Book - حدیث 1130

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ انْصَرَفَ فَصَلَّى سَجْدَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ ثُمَّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ ذَلِكَ

ترجمہ Book - حدیث 1130

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جمعے کے بعد(سنت ) نماز کا بیان سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ وہ جب جمعے کی نماز پڑھتے تو واپس جا کر گھر میں دو رکعتیں پڑھتے تھے ، پھر فرماتے : رسول اللہ ﷺ بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
تشریح : رسول اللہ ﷺ نفلی نماز اور سنتیں گھر میں ادا کرتے تھے۔تاہم مسجد میں بھی سنتیں پڑھنا جائز ہے۔ رسول اللہ ﷺ نفلی نماز اور سنتیں گھر میں ادا کرتے تھے۔تاہم مسجد میں بھی سنتیں پڑھنا جائز ہے۔