كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ ضعیف حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ أَخِيهِ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِنِصْفِ دِينَارٍ
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: بلا عذر جمعہ چھوڑنا گناہ ہے
سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے جان بوجھ کر جمعہ چھوڑ دیا ،اسے چاہیے کہ ایک دینار صدقہ کرے، اگر اس کے پاس ( ایک دینار) نہ ہو تو آدھا دینار صدقہ کرے۔‘‘
تشریح :
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ا س لئے جمعہ چھوڑنے سے وہ کفارہ ثابت نہیں ہوتا۔جو اس میں بیان ہوا ہے تاہم بغیرشرعی عذر کے جمعہ چھوڑنا سخت گناہ ہے۔
مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے۔ا س لئے جمعہ چھوڑنے سے وہ کفارہ ثابت نہیں ہوتا۔جو اس میں بیان ہوا ہے تاہم بغیرشرعی عذر کے جمعہ چھوڑنا سخت گناہ ہے۔