Book - حدیث 1123

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ أَدْرَكَ مِنْ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً صحیح حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ الْأَيْلِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ أَوْ غَيْرِهَا فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلَاةَ

ترجمہ Book - حدیث 1123

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جس کو جمعہ کی ایک رکعت ملے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جسے جمعے کی نماز یا کسی اور نماز کی ایک رکعت مل گئی اسے وہ نماز مل گئی۔‘‘
تشریح : اس کا ایک مفہوم یہ ہے کہ جسے جماعت کے ساتھ ایک رکعت مل گئی تو وہ جماعت کے ثواب سے محروم نہیں رہا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ اگر ایک رکعت وقت کے اندر پڑھ لی پھر وقت ختم ہوگیا تو وہ نماز قضا نہیں ہوئی مثلا فجر کی ایک رکعت پڑھی تھی۔کہ سورج طلوع ہوگیا یا عصر کی ایک رکعت پڑھی تھی کہ سورج غروب ہوگیا اس صورت میں اے اپنی نماز مکمل کرلینی چاہیے تاہم بلاعذر اس قدر تاخیر کرنا منع ہے۔ اس کا ایک مفہوم یہ ہے کہ جسے جماعت کے ساتھ ایک رکعت مل گئی تو وہ جماعت کے ثواب سے محروم نہیں رہا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ اگر ایک رکعت وقت کے اندر پڑھ لی پھر وقت ختم ہوگیا تو وہ نماز قضا نہیں ہوئی مثلا فجر کی ایک رکعت پڑھی تھی۔کہ سورج طلوع ہوگیا یا عصر کی ایک رکعت پڑھی تھی کہ سورج غروب ہوگیا اس صورت میں اے اپنی نماز مکمل کرلینی چاہیے تاہم بلاعذر اس قدر تاخیر کرنا منع ہے۔