كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ أَنْبَأَنَا ضَمْرَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَتَبَ الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ إِلَى النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ أَخْبِرْنَا بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مَعَ سُورَةِ الْجُمُعَةِ قَالَ كَانَ يَقْرَأُ فِيهَا هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: نماز جمعہ کی قرآت کا بیان
سیدنا عبیداللہ ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا ضحاک بن قیس ؓ نے سیدنا نعمان بن بشیر ؓ کو خط لکھا۔ ہمیں یہ بتایئے کہ نبی ﷺ جمعے کے دن سورہٴ جمعہ کے ساتھ دوسری کون سی سورت پڑھتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: نبی ﷺ اس نماز میں( ھل اتک حدیث الغاشیة) (سورة الغاشیہ) پڑھتے تھے۔
تشریح :
1۔اس میں جمعے کی نماز میں سورۃ غاشیہ کی تلاوت کا زکر ہے۔جب کہ گزشتہ حدیث میں سورہ جمعہ اور سورہ منافقون کازکر ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ سورتوں کی تلاوت میں اختیار ہے۔2۔تحریری طور پر مسئلہ پوچھنا اور بتانا درست ہے۔3۔تحریر بھی اسی طرح قابل اعتماد ہے۔جس طرح براہ راست سنی ہوئی حدیث بشرط یہ کہ یقین ہو یہ تحریر فلاں صاحب ہی کی ہے۔