Book - حدیث 1118

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الْمَدَنِيُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ اسْتَخْلَفَ مَرْوَانُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَى الْمَدِينَةِ فَخَرَجَ إِلَى مَكَّةَ فَصَلَّى بِنَا أَبُو هُرَيْرَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ فِي السَّجْدَةِ الْأُولَى وَفِي الْآخِرَةِ إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَأَدْرَكْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ حِينَ انْصَرَفَ فَقُلْتُ لَهُ إِنَّكَ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ كَانَ عَلِيٌّ يَقْرَأُ بِهِمَا بِالْكُوفَةِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِمَا

ترجمہ Book - حدیث 1118

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نماز جمعہ کی قرآت کا بیان سیدنا عبیداللہ بن ابو رافع ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مروان نے مدینہ میں سیدنا ابو ہریرہ ؓ کو نائب مقرر کیا اور خود مکہ تشریف لے گئے۔ جمعہ کے دن سیدنا ابو ہریرہ ؓ نے ہمیں نماز پڑھائی تو پہلی رکعت میں سورہٴ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورہٴ منافقون کی تلاوت کی۔ سیدنا عبیداللہ ؓ نے فرمایا: جب سیدنا ابو ہریرہ ؓ نماز سے فارغ ہو چکے تو میں انہیں ملا کہا: آپ نے (آج نماز میں) وہ دو سورتیں پڑھی ہیں جو کوفہ میں سیدنا علی ؓ (نماز میں) پڑھا کرتے تھے۔سیدنا ابو ہریرہ ؓ نے فرمایا: ’’میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ سورتیں پڑھتے سنا ہے۔‘‘
تشریح : 1۔جمعہ کی نماز میں مذکورہ بالادو سورتیں پڑھنا مسنون ہے۔ تاہم دیگر سورتوں کی قراءت بھی جائز ہے جیسے کہ اگلی حدیث میں آرہا ہے۔2۔صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین ہر چھوٹی بڑی چیز میں رسول اللہ ﷺ کااتباع کرتے تھے۔اس لئے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابو ہریرہرضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عمل اتباع رسولﷺ ہی پر مشتمل تھا۔ 1۔جمعہ کی نماز میں مذکورہ بالادو سورتیں پڑھنا مسنون ہے۔ تاہم دیگر سورتوں کی قراءت بھی جائز ہے جیسے کہ اگلی حدیث میں آرہا ہے۔2۔صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین ہر چھوٹی بڑی چیز میں رسول اللہ ﷺ کااتباع کرتے تھے۔اس لئے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابو ہریرہرضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عمل اتباع رسولﷺ ہی پر مشتمل تھا۔