Book - حدیث 1115

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّهْيِ عَنْ تَخَطِّي النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَجَعَلَ يَتَخَطَّى النَّاسَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْلِسْ فَقَدْ آذَيْتَ وَآنَيْتَ

ترجمہ Book - حدیث 1115

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جمعے کے دن لوگوں کے اوپر سے گزرنے کی ممانعت کا بیان سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ جمعے کے دن رسول اللہ ﷺ خطبہ ارشاد فر رہے تھے کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا، وہ (قریب آکر بیٹھنے کے لئے) لوگوں کے اوپر سے گزرنے لگا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’بیٹھ جا، تو نے لوگوں کو تکلیف پہنچائی اور دیر سے آیا۔‘‘
تشریح : 1۔جمعے کے لئے جلدی جانا چاہیے تاکہ امام سے قریب تر مناسب جگہ مل سکے۔2۔اگر دیر ہوجائےتو پیچھے ہی جہاں جگہ ملے بیٹھ جائے۔3۔آگے جانے کی کوشش میں دوسروں کے لئے تکلیف کاباعث بننا مناسب نہیں۔4۔اگرکوئی نمازی نا مناسب حرکت کرے۔توامام اسے خطبے کے دوران میں منع کرسکتاہے تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی معلوم ہوجائے اووہ اس کام سے اجتناب کریں۔ 1۔جمعے کے لئے جلدی جانا چاہیے تاکہ امام سے قریب تر مناسب جگہ مل سکے۔2۔اگر دیر ہوجائےتو پیچھے ہی جہاں جگہ ملے بیٹھ جائے۔3۔آگے جانے کی کوشش میں دوسروں کے لئے تکلیف کاباعث بننا مناسب نہیں۔4۔اگرکوئی نمازی نا مناسب حرکت کرے۔توامام اسے خطبے کے دوران میں منع کرسکتاہے تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی معلوم ہوجائے اووہ اس کام سے اجتناب کریں۔