Book - حدیث 1114

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ صحيح - دون قوله: " قبل أن تجيء " فإنه شاذ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَنْ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَا جَاءَ سُلَيْكٌ الْغَطَفَانِيُّ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ تَجِيءَ قَالَ لَا قَالَ فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ وَتَجَوَّزْ فِيهِمَا

ترجمہ Book - حدیث 1114

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: اگر کوئی خطبے دوران میں مسجد پہنچےتو کیا کرے سیدنا ابو ہریرہ ؓ اور سیدنا جابر ؓ سے روایت ہے کہ سیدنا سلیک غطفانی ؓ آئے اور رسول اللہ ﷺ خطبہ ارشاد فر رہے تھے۔ نبی ﷺ نے انہیں کہا: ’’کیا تم نے آنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھی ہیں؟ ‘‘ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: ’’ تب دو رکعتیں پڑھ لو اور ہلکی پڑھنا۔‘‘
تشریح : مزکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ مذکورہ روایت (قبل ان تجی)کے الفاظ کے بغیر صحیح مسلم اور ابودائود میں بھی مروی ہے۔جس کا زکر صاحب تحقیق نے نیچے حاشیہ میں کیا ہے۔اور سنن ابودائود (حدیث 1116)میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔بنابریں مذکورہ روایت (قبل ان تجی) کے الفاظ کے بغیر صحیح ہے۔ مزکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ مذکورہ روایت (قبل ان تجی)کے الفاظ کے بغیر صحیح مسلم اور ابودائود میں بھی مروی ہے۔جس کا زکر صاحب تحقیق نے نیچے حاشیہ میں کیا ہے۔اور سنن ابودائود (حدیث 1116)میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔بنابریں مذکورہ روایت (قبل ان تجی) کے الفاظ کے بغیر صحیح ہے۔