كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخُطْبَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: جمعے کے خطبے کا بیان
سیدنا عمرو بن حریث ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے نبی ﷺ کو منبر پر خطبہ دیتے دیکھا اور آپ نے سیاہ عمامہ پہن رکھا تھا۔
تشریح :
1۔خطبے کے لئے منبر پرکھڑے ہونا مسنون ہے۔2۔سیاہ رنگ کا کپڑا پہننا جائز ہے۔لیکن ہمارے ملک میں ایک فرقہ ماتم اور اشعار کے طور پر سیاہ لباس پہنتا ہے ان کی مشابہت سے بچنے کے لئے مکمل سیاہ لباس سے اجتناب بہتر ہے۔خصوصا ً محرم کے مہینے میں تاہم صرف سیاہ پگڑی پہننے سے مشابہت نہیں ہوتی۔اس لئے یہ جائز ہے۔