Book - حدیث 1099

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي وَقْتِ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ مَا كُنَّا نَقِيلُ وَلَا نَتَغَدَّى إِلَّا بَعْدَ الْجُمُعَةِ

ترجمہ Book - حدیث 1099

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جمعے کا وقت سیدنا سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ہم لوگ دوپہر کا آرام جمعے کے بعد ہی کیا کرتے تھے اور کھانا بھی جمعے کے بعد ہی کھایا کرتے تھے۔
تشریح : 1۔قیلولے کا وقت دوپہر ہے۔لیکن جمعے کے دن صحابہ کرامرضوان للہ عنہم اجمعین اس وقت آرام نہیں کرتے تھے۔تاکہ جمعے کے لئے اول وقت حاضر ہوسکیں۔2۔کھانا بھی نماز کے بعد تک موخر کرنے کی یہی وجہ ہے ممکن ہے کہ اس وجہ سے بھی کھانا بعد میں کھاتے ہوں۔کہ اگر پہلے کھانا کھالیا توخطبے کے دوران میں نیند کا غلبہ ہوجائے گا۔ 1۔قیلولے کا وقت دوپہر ہے۔لیکن جمعے کے دن صحابہ کرامرضوان للہ عنہم اجمعین اس وقت آرام نہیں کرتے تھے۔تاکہ جمعے کے لئے اول وقت حاضر ہوسکیں۔2۔کھانا بھی نماز کے بعد تک موخر کرنے کی یہی وجہ ہے ممکن ہے کہ اس وجہ سے بھی کھانا بعد میں کھاتے ہوں۔کہ اگر پہلے کھانا کھالیا توخطبے کے دوران میں نیند کا غلبہ ہوجائے گا۔