Book - حدیث 1094

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّهْجِيرِ إِلَى الْجُمُعَةِ ضعیف حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحِمْصِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ إِلَى الْجُمُعَةِ فَوَجَدَ ثَلَاثَةً وَقَدْ سَبَقُوهُ فَقَالَ رَابِعُ أَرْبَعَةٍ وَمَا رَابِعُ أَرْبَعَةٍ بِبَعِيدٍ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ النَّاسَ يَجْلِسُونَ مِنْ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى قَدْرِ رَوَاحِهِمْ إِلَى الْجُمُعَاتِ الْأَوَّلَ وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ ثُمَّ قَالَ رَابِعُ أَرْبَعَةٍ وَمَا رَابِعُ أَرْبَعَةٍ بِبَعِيدٍ

ترجمہ Book - حدیث 1094

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جمعہ کے لیے جلدی مسجد میں پہنچنا چاہیے سیدنا علقمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ کے ساتھ جمعے کے لیے گیا، انہوں نے دیکھا کہ ان سے پہلے تین افراد( مسجد میں) آچکے ہیں تو انہوں نے فرمایا: چار میں چوتھاہوں اور چار میں چوتھا(افضلیت سے) دور نہیں۔ میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو فرماتے سنا: ’’قیامت کے دن لوگ جمعے میں جلدی آنے کی ترتیب سے اللہ کے قریب بیٹھیں گے۔ پہلا، پھر دوسرا، پھر تیسرا۔‘‘ پھر فرمایا: چار افراد میں چوتھا اور چار افراد میں چوتھے نمبر پر آنے والا دور نہیں۔