Book - حدیث 1093

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّهْجِيرِ إِلَى الْجُمُعَةِ حسن صحیح حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ مَثَلَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ التَّبْكِيرِ كَنَاحِرِ الْبَدَنَةِ كَنَاحِرِ الْبَقَرَةِ كَنَاحِرِ الشَّاةِ حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ

ترجمہ Book - حدیث 1093

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جمعہ کے لیے جلدی مسجد میں پہنچنا چاہیے سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز جمعہ کی اور اس میں جلدی حاضر ہونے کی مثال ایسے بیان فرمائی( کہ یہ عمل کرنے والا ایسے ہے) جیسے اونٹ قربان کرنے والا، گائے کی قربانی دینے والا، بکری کی قربانی دینے والا، حتی کہ آپ نے مرغی کا ذکر بھی کیا۔