Book - حدیث 1086

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابٌ فِي فَضْلِ الْجُمُعَةِ صحیح حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ سَلَمَةَ الْعَدَنِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ الْعَلَاءِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَفَّارَةُ مَا بَيْنَهُمَا مَا لَمْ تُغْشَ الْكَبَائِرُ

ترجمہ Book - حدیث 1086

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: جمعے کے دن کے فضائل سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جمعے (کی نماز ) سے (گزشتہ) جمعے تک کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں جب کہ کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کیا جائے۔‘‘
تشریح : 1۔صغیرہ گناہ نیکیوں کی برکت سے معاف ہوجاتے ہیں۔2۔کبیرہ گناہ صرف توبہ سے معاف ہوتےہیں۔3۔بعض کبیرہ گناہ ایسے ہوتے ہیں۔کہ ان کی موجودگی میں نیک اعمال کرنے کے باوجود صغیرہ گناہ معاف نہیں ہوتے۔ 1۔صغیرہ گناہ نیکیوں کی برکت سے معاف ہوجاتے ہیں۔2۔کبیرہ گناہ صرف توبہ سے معاف ہوتےہیں۔3۔بعض کبیرہ گناہ ایسے ہوتے ہیں۔کہ ان کی موجودگی میں نیک اعمال کرنے کے باوجود صغیرہ گناہ معاف نہیں ہوتے۔