Book - حدیث 106

كِتَابُ السُّنَّةِ بَابُ فَضْلِ عُمَرَؓ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا، يَقُولُ: «خَيْرُ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ، وَخَيْرُ النَّاسِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ عُمَرُ»

ترجمہ Book - حدیث 106

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: حضرت عمر کے فضائل و مناقب حضرت عبداللہ بن سلمہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت علی ؓ سے سنا، وہ فر رہے تھے: اللہ کے رسول ﷺ کے بعد سب سے افضل انسان ابو بکر ؓ ہیں اور ابو بکر ؓ کے بعد سب سے افضل انسان عمر ؓ ہیں۔’’
تشریح : اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی حضرات ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی افضیلت کے قائل تھے، اس لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف جو اس قسم کے اقوال منسوب ہیں، جن میں اس کے برعکس بات کہی گئی ہے، وہ من گھڑت ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی حضرات ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی افضیلت کے قائل تھے، اس لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف جو اس قسم کے اقوال منسوب ہیں، جن میں اس کے برعکس بات کہی گئی ہے، وہ من گھڑت ہیں۔