Book - حدیث 1019

كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا بَابُ الْمُصَلِّي يُسَلَّمُ عَلَيْهِ كَيْفَ يَرُدُّ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا نُسَلِّمُ فِي الصَّلَاةِ فَقِيلَ لَنَا إِنَّ فِي الصَّلَاةِ لَشُغْلًا

ترجمہ Book - حدیث 1019

کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ باب: نمازی سلام کا جواب کس طرح دے سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نماز میں( ایک دوسرے کو ) سلام کر لیا کرتے تھے۔ پھر ہمیں فرمایا گیا: نماز میں مصروفیت ہوتی ہے۔
تشریح : جب نماز میں بات چیت کرنے کی اجازت تھی تو سلام بھی کیاجاتا تھا بعد میں یہ حکم دے دیا گیا کہ کوئی نمازی نماز کے دوران میں دوسرے آدمی کو سلام نہ کرے۔اس کے لئے نماز کی مصروفیت کافی ہے پوری توجہ سے ادعیہ اور اذکار میں مصروف رہے۔لیکن گزشتہ احادیث سے معلوم ہوا کہ نمازی خود تو کسی کو سلام نہیں کرسکتا۔تاہم اس سلام کیاجاستکا ہے۔وہ زبان سے تو سلام کاجواب نہیں دے سکتا۔البتہ اشارے سے جواب دے سکتا ہے۔ جب نماز میں بات چیت کرنے کی اجازت تھی تو سلام بھی کیاجاتا تھا بعد میں یہ حکم دے دیا گیا کہ کوئی نمازی نماز کے دوران میں دوسرے آدمی کو سلام نہ کرے۔اس کے لئے نماز کی مصروفیت کافی ہے پوری توجہ سے ادعیہ اور اذکار میں مصروف رہے۔لیکن گزشتہ احادیث سے معلوم ہوا کہ نمازی خود تو کسی کو سلام نہیں کرسکتا۔تاہم اس سلام کیاجاستکا ہے۔وہ زبان سے تو سلام کاجواب نہیں دے سکتا۔البتہ اشارے سے جواب دے سکتا ہے۔